ابنا: الجزائر کی وزارت خارجہ کے ترجمان عمار بلانی نے عرب لیگ میں شام کی رکنیت معلق ہونے کے رد عمل میں اعلان کیا ہے کہ الجزائر ہر گز اپنے سفیر کو شام سے واپس نہیں بلائےگا۔ انھوں نے کہا کہ شام سے سفراء کو واپس بلانے کا عمل ایک مستقل فیصلہ ہے جو خزد متعلقہ ممالک سے منسلک ہے اور الجزائر عرب لیگ کے فیصلے کا پائبند نہیں ہے لہذا الجزائر اپنے سفیر کو دمشق سے واپس نہیں بلائےگا۔ واضح رہے کہ عرب لیگ نے کل شام کی رکنیت عرب لیگ میں 18 ووٹوں سے معطل کردی تھی لبنان و یمن نے عرب لیگ کی قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ عراق نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔......
/169